QR CodeQR Code

پوپ فرانسس نے بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر کے فیصلے کو کشیدگی کا باعث قرار دیدیا

7 Dec 2017 19:59

امریکی صدر کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائيلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو مزید کشیدگی کا باعث قرار دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دنیا میں پہلے ہی بیشمار تنازعات موجود ہیں اور امریکی صدر نے ایک اور متنازعہ فیصلہ کرکے دنیا میں کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پوپ فرانسس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائيلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو مزید کشیدگی کا باعث قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائيلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو مزید کشیدگی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پہلے ہی بیشمار تنازعات موجود ہیں اور امریکی صدر نے ایک اور متنازعہ فیصلہ کرکے دنیا میں کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر پوپ فرانسس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ تنازعات نے دنیا کو پہلے ہی خوفزدہ کر رکھا ہے، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنا کر کشیدگی کا نیا عنصر شامل نہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 688415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688415/پوپ-فرانسس-نے-بیت-المقدس-سے-متعلق-امریکی-صدر-کے-فیصلے-کو-کشیدگی-کا-باعث-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org