QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم سندھ کا کراچی سمیت صوبے بھر میں کل بروز جمعہ یوم مردہ بار امریکا منانے کا اعلان

7 Dec 2017 23:38

ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اس کے خلاف کسی بھی سازش کو مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بھی کل بروز جمعہ یوم مردہ باد امریکا منایا جائے گا، کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان، ناظم آباد کے باہر کیا جائیگا، اس بات کا اعلان ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاؤس کراچی میں ہنگامی اجلاس کے دوران کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اس کے خلاف کسی بھی سازش کو مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس شریف کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بیان کی اقوام عالم نے بھرپور مذمت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 688473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688473/ایم-ڈبلیو-سندھ-کا-کراچی-سمیت-صوبے-بھر-میں-کل-بروز-جمعہ-یوم-مردہ-بار-امریکا-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org