0
Friday 8 Dec 2017 14:18

امریکی اعلان پر پاکستانی وزارت خارجہ اپنا واضح مؤقف بیان کرے، اصغریہ آرگنائزیشن

امریکی اعلان پر پاکستانی وزارت خارجہ اپنا واضح مؤقف بیان کرے، اصغریہ آرگنائزیشن
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکا کی فلسطین کے معاملات میں مداخلت ہرگز قبول نہیں کی جائے گی، امریکا کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ماننے کا فیصلہ دنیا بھر کے مسلمان حکمرانوں کے کیلئے سوالیہ نشان ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند کریں اور پاکستانی وزارت خارجہ اس حوالے سے اپنا واضح مؤقف بیان کرے۔ اپنے بیان میں فضل حسین اصغری نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ دو مستقل ممالک کے منصوبے کو خاک میں ملانے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں کہ آج کے دور کے فرعون امریکا اور اسرائیل ہیں، کبھی بھی امریکا قدس شریف کو اسرائیلی دارالحکومت نہیں بنا سکتا اور اس کا یہ اعلان اس کی کمزوری کو واضح کرتا ہے، انشاءاللہ فلسطین حتما آزاد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 688475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش