QR CodeQR Code

باجوڑ، مہمند اور کرم ایجنسی میں نیشنل ووٹرز ڈے منایا گیا

8 Dec 2017 08:28

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرویز اقبال نے ووٹ خصوصا خواتین کے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت مسلمہ ہے اور خواتین کے ووٹ سے جمہوریت کو استحکام مل سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کے زیراہتمام باجوڑ ایجنسی میں نیشنل ووٹرز ڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں سول کالونی خار میں ووٹ کی اہمیت اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں پولیٹیکل تحصیلدار ساز محمد، الیکشن کمیشن کے آفیسر پرویزاقبال اور مختلف محکمہ جات کے حکام کے علاوہ قبائلی عمائدین اور عوام نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرویز اقبال نے ووٹ خصوصا خواتین کے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت مسلمہ ہے اور خواتین کے ووٹ سے جمہوریت کو استحکام مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ووٹ سے زبردستی روکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ باجوڑ کے علاوہ مہمند اور کرم ایجنسی میں بھی اس حوالے سے تقاریب منعقد کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 688503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688503/باجوڑ-مہمند-اور-کرم-ایجنسی-میں-نیشنل-ووٹرز-ڈے-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org