QR CodeQR Code

ٹرمپ کا اعلان تاناشاہی پر مبنی ہے، ہندوستان اپنا موقف واضح کرے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

8 Dec 2017 12:11

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں این سی کے سربراہ نے امریکہ کے اعلان کو بلاجواز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطینی عوام کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے جو اقوام عالم کو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہونا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امریکہ کی طرف سے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تاناشاہی پر مبنی اس اعلان سے عالم اسلام کے دل مجروح ہوئے ہیں اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ تمام امن پسند اور مہذب ممالک اس اقدام کی مذمت اور ملامت کررہے ہیں اور ٹرمپ کے اس اعلان کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں امریکہ کے اعلان کو بلاجواز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطینی عوام کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے جو اقوام عالم کو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مہذب ممالک نے بھرپور طریقے سے فلسطینیوں کے ساتھ اپنے حمایت کا اعلان کیا ہے اور اہل جموں و کشمیر بھی فلسطین بھائیوں کے شانہ بہ شانہ ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وہ امریکہ کے اس اعلان کے بارے میں اپنا موقف صاف کرے، بھارت ہمیشہ فلسطین کے کاز اور علیحدہ فلسطینی مملکت کی حمایت کرتا آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 688523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688523/ٹرمپ-کا-اعلان-تاناشاہی-پر-مبنی-ہے-ہندوستان-اپنا-موقف-واضح-کرے-ڈاکٹر-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org