0
Friday 8 Dec 2017 13:17

پوری دنیا کے مسلمانوں کو امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے، لیاقت بلوچ

پوری دنیا کے مسلمانوں کو امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے غیر منصفانہ فیصلہ کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں پر واضح کر دیا کہ وہ عالمی غنڈہ ہے۔ انہوں نے ایسا کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر سکتا ہے تو کل کو وہ مقبوضہ کشمیر کو بھی انڈیا کا حصہ تسلیم کر سکتا ہے، اس لئے پوری دنیا کے مسلمانوں کو امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے، مستقبل قریب میں امریکہ کے اس فیصلے کے برے نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل اور عربوں میں ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام میں جنگ کے بادل گہرے کر دئیے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ امریکہ فی الفور اپنا فیصلہ واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج پورے ملک میں پُرامن مظاہرے کر رہی ہے، جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر سعودی عرب اور ایران کا ایک موقف امت مسلمہ کی مضبوطی کا باعث بنے، یہ بہترین موقع ہے کہ پوری امت مسلمہ متحد ہو جائے اور امریکہ کو منہ توڑ جواب دے، امریکہ ٹرمپ کی قیادت میں وہ بدمست ہاتھی بن چکا ہے جو ہر کسی کو روندے جا رہا ہے، اسے کنٹرول کرنا ہوگا بصورت دیگر پوری دنیا کا امن داؤ پر لگ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 688537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش