QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذموم فیصلہ دے کر عالم اسلام کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی سازش کی، سمیرا ملک

8 Dec 2017 14:03

خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رہنماء کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ایک ایسی آگ اٹھے گی، جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنماء اور ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن سمیرا ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس فیصلے کی حکومت پاکستان شدید مذمت کرتی ہے، اقوام متحدہ بھی فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ ہمارا مذہبی او روحانی رشتہ برقرار ہے، کوئی بھی محب وطن پاکستانی فلسطینی مسلمانوں کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرتا، ڈونلڈ ٹرمپ نے مذموم فیصلہ دے کر عالم اسلام کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی سازش کی، اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ایک ایسی آگ اٹھے گی، جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران متحد ہو کر امریکی فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں۔


خبر کا کوڈ: 688555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688555/ڈونلڈ-ٹرمپ-نے-مذموم-فیصلہ-دے-کر-عالم-اسلام-کے-خلاف-نیا-محاذ-کھولنے-کی-سازش-سمیرا-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org