0
Friday 8 Dec 2017 18:22

ایم ڈبلیو ایم/ آئی ایس او کے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے

ایم ڈبلیو ایم/ آئی ایس او کے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام انسانیت دشمن امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس قبلہ اول کو غاصب صہیونی اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، نماز جمعہ کے بعد چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں لوگ سٹرکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے، مظاہرین مظلوم فلسطینیوں کی حمایت امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔ اسلام آبا میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین کا کہنا تھا کہ حالیہ اس امریکی اقدام نے امت مسلمہ کے دل میں خنجر پیوست کر دیا ہے۔ امریکہ کو عالمی قوانین کی ہرگز پرواہ نہیں اور نا ہی دنیا کے امن سے کچھ مطلب ہے۔ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے امریکہ نے دنیا بھر میں انسانوں کا قتل عام کیا ہے۔

اقرار ملک کا کہنا تھا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر فوری طور پر امریکہ سفیر کو وزات خارجہ میں طلب کیا جائے۔ حکومت پاکستان اس مسئلے پر اپنے موقف کو واضع طور پر پیش کرئے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس مسئلے پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی، آج ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں، آئندہ ان مظاہروں کے رخ امریکن قوصل خانوں کی جانب بھی ہو سکتے ہیں۔

مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم و آئی ایس او کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا، مظاہرے کے بعد امریکہ و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔ لاہور میں اسلام پورہ روڈ پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماسید حسن رضا نقوی نے کہا کہ قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے، اس کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسرائیل انشااللہ دنیا کے نقشے سے جلد مٹ جائیگا، سرائیل کے خاتمے کا کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا، عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی ریاست کیخلاف لڑنے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہاں ہے آل سعودی کا نام نہاد اسلامی اتحاد؟ آج امریکی اعلان کے بعد اس نام نہاد جعلی اتحاد کا بھی اندازہ مسلم امہ کو ہوگیا ہے، یہ اتحاد مسلم امہ کے لئے نہیں بلکہ یمن کے مظلوم مسلمانوں کے قاتل آل سعود اور اسرائیل کا سرپرست امریکہ کے مفادات کی تحفظ کے لئے بنایا گیا ہے، انہوں کہا کہ عرب کے عیاش بادشاہ اسرائیل اور امریکہ کے اتحادی ہیں، انشاء اللہ ظالموں جابروں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے، وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکہ کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے، مسلمان متحد ہو کر امریکہ اسرائیل اور اسکے اتحادی پٹھوں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اسے ہم سرانجام دیتے رہیں گے۔

ملتان میں ایم ڈبلیو ایم ریلی میں آئی ایس متحدہ میلاد کونسل انجمن ندائے حسینی کے رہنما شریک ہوئے، ریلی گلشن مارکیٹ سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ القدس کے خلاف صیہونی سازش کے خلاف تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے امریکی عزائم دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 688573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش