0
Saturday 9 Dec 2017 00:49

56 اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کو ٹرمپ کے اقدام کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

56 اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کو ٹرمپ کے اقدام کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے بیتالمقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کے سلسلے میں ٹرمپ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، امریکی صدر کے اس اقدام سے پوری اسلامی دنیا میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے، ٹرمپ نے یہ اقدام اٹھا کر پوری اسلامی دنیا کو چیلنج کیا ہے، اب 56 اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کو ٹرمپ کے اس اقدام کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے، پاکستان کی حکومت فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کر کے سخت ترین احتجاج ریکارڈ کرائے، انہوں نے کہا کہ جس صلیبی جنگ کا آغاز اوبامہ نے کیا تھا ٹرمپ کے اس فیصلے نے مشرق وسطٰی میں اسی صلیبی جنگ کی آگ کو مزید بھڑکا دیا ہے، قرآن پاک میں اللہ نے واضح فرما دیا یہود نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہو سکتے، مگر افسوس آج مسلم حکمراں اپنے مفادات کی خاطر یہود ونصاری سے دوستیاں کر رہے ہیں، جمعیت علمائے پاکستان امریکہ کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس پر صیہونی قبضے کو مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، امریکہ نے پوری دینا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اقوام عالم اسرائیل اور امریکہ کے مسلم کش اقدامات کے خلاف فوری ایکشن لیں، اُنہوں نے حکومت پاکستان کو متنبہ کیا کہ 56 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی کمان پاکستان کے پاس ہے، لہذا غیرت ایمانی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جہاد اکبر کا اعلان کیا جائے، امریکی سفیر کو طلب کر کے سخت ترین احتجاج ریکارڈ کرایا جائے، اسلامی ممالک کی تنظیم OIC اپنا کردار ادا کرے، ہنگامی اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کر کے اسرائیل اور امریکہ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 688672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش