0
Saturday 9 Dec 2017 09:22

عالمی ولن ٹرمپ دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونک رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف

عالمی ولن ٹرمپ دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونک رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کے محمد شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بیت المقدس کی اہمیت سے ہر کوئی آگاہ ہے۔ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ امریکی صدر کے اس اقدام سے اسلامی دنیا میں بھونچال آگیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ایسی سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کر رہی ہیں۔ ٹرمپ بین الاقوامی ولن کا کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 688706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش