0
Saturday 9 Dec 2017 10:44

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلباء تنظیموں پر مکمل پابندی عائد

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلباء تنظیموں پر مکمل پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے ہاسٹلز میں طلباء تنظیموں اور سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے ہاسٹل 1 کے وارڈن کی جانب سے ہاسٹل میں مقیم طلباء کے نام جاری نوٹس میں انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ ہاسٹل کے احاطے میں سیاسی سرگرمیوں اور کارنر میٹنگز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ ہاسٹل کی حدود میں کسی بھی پارٹی یا تنظیم کا بیج لگانا بھی ممنوع ہوگا۔ نوٹس میں طلباء کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 688713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش