QR CodeQR Code

ٹھٹھہ، سمندر میں ڈوبنے والی کشتی کا مالک اور کپتان گرفتار، قتل کا مقدمہ درج

9 Dec 2017 15:21

مقدمے میں قتل خطا اور غیر محفوظ کشتی میں لوگوں کو سفر کرانے کے الزامات عائد کئے گئے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل موھارا کے قریب سمندر میں کشتی کے الٹنے سے ایک بچے سمیت 18 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ میں ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے موھارا کے قریب سمندر میں ڈوبنے والی کشتی کے مالک اور ناخدا کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے میرپورساکرو کے ساحلی گاؤں موھارا کے قریب 2 روز قبل ڈوبنے والی کشتی کے مالک مبارک کاتیار اور کشی کے کپتان محمد سکھیو خاصخیلی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے خلاف تھانہ میرپور ساکرو میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں قتل خطا اور غیر محفوظ کشتی میں لوگوں کو سفر کرانے کے الزامات عائد کئے گئے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل موھارا کے قریب سمندر میں کشتی کے الٹنے سے ایک بچے سمیت 18 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 688785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688785/ٹھٹھہ-سمندر-میں-ڈوبنے-والی-کشتی-کا-مالک-اور-کپتان-گرفتار-قتل-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org