0
Saturday 9 Dec 2017 17:02

دنیا میں پُرآشوب حالات کا مداوا رسول اللہ (ص) کی تعلیمات میں مضمر ہے، میرواعظ ہمدانی

دنیا میں پُرآشوب حالات کا مداوا رسول اللہ (ص) کی تعلیمات میں مضمر ہے، میرواعظ ہمدانی
اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی (ص) کی اختتامی تقریب پر آثار شریف شہری کلاش پورہ میں ایک پُروقار اور تقریب پر کشمیر کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عاشقان رسول اکرم (ص) سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ کشمیر مولانا ہمدانی نے کہا کہ موجودہ پریشان کن دنیا کو صرف اور صرف خدا کے آخری پیغمبر سرور کائنات (ص) کی تعلیم پر چل کر ہی امن و سکون بحال ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ قرآن اور آنحضور (ص) کے احادیث پاک پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارے۔ اُنہوں نے اس موقعہ پر عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا اور مسلمانانِ ریاست کی کامیابی، کامرانی اور آزادی کے لئے دعا کی۔ مقبوضہ کشمیر میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی۔ دیگر تقایب جناب صاحب صورہ، لال بازار، پنجورہ شوپیان، کھرم سرہامہ، کعبہ مرگ، اہم شریف بانڈی پورہ، مکہ ہامہ، شاہ نیاز نقشبندی، سیر ہمدان، زیارت شیخ رجب صاحب اندواری، ڈانگر پورہ نرورہ، تاپر پٹن، بارہمولہ میں بھی تبرتاک کی نشاندہی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 688793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش