QR CodeQR Code

فلسطینیوں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے، علامہ ناظر تقوی

9 Dec 2017 19:53

کراچی میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ملک بھر میں امریکی منصوعات کا بائیکاٹ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہو رہے ہیں، تمام مسلم ممالک امریکا کا سفارتی بائیکاٹ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر کراچی میں ذمہ داران اور کارکنان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ امریکا نے پوری دنیا کے امن کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، اب وقت کا تقاضہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان اس اعلان کے خلاف بھرپور احتجاج ریکاڈر کروائے، تاکہ عالمی دہشتگرد امریکا پوری دنیا میں ذلیل رسوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جو عالمی دہشتگرد ہے، اُس نے یہ اعلان تعصب، شدت پسندی اور مسلم دشمنی میں کیا ہے، مسلم دنیا ناصرف اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، بلکہ عالمی برادری اور عالمی عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ہونے والے احتجاجوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان متحد ہیں، لیکن عرب ممالک کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ہم حکومت پاکستان سے پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ملک بھر میں امریکی منصوعات کا بائیکاٹ کریں۔


خبر کا کوڈ: 688836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688836/فلسطینیوں-کو-کسی-بھی-صورت-تنہا-نہیں-چھوڑینگے-علامہ-ناظر-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org