0
Saturday 9 Dec 2017 21:48

پرنس کریم آغا خان کا دورہ گلگت موسم کی خرابی کے باعث منسوخ، ہزاروں پیروکار دیدار کیلئے بے تاب

پرنس کریم آغا خان کا دورہ گلگت موسم کی خرابی کے باعث منسوخ، ہزاروں پیروکار دیدار کیلئے بے تاب
اسلام ٹائمز۔ شش امامی شیعہ اسماعیلی کے مذہبی پیشوا ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت اور ہنزہ آمد کی مناسبت سے شہر و برقی قمموں سے سجایا گیا ہے۔ گلگت شہر اور دیگر علاقوں سے 10 دسمبر کو دیدار عام کیلئے ہنزہ جانے والی اسماعیلی برادری کی سہولت کیلئے نہ صرف شاہراہ قراقرم پر جگہ جگہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں بلکہ گلگت سے نگر تک کئی علاقوں میں خیرمقدمی اور مبارکبادی کے بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔ پرنس کریم آغا خان کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث آج موخر ہوگیا ہے۔ وہ اتوار کے روز چترال کا دورہ مکمل کرنے کے بعد غذر اور ہنزہ علی آباد پہنچیں گے۔ اس موقع پر دونوں جگہوں پر دیدار عام ہوگا۔ گلگت شہر میں مقیم غذر اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد گاڑیوں میں قافلوں کی شکل میں غذر اور ہنزہ پہنچ رہے ہیں اور اس وقت ہنزہ علی آباد میں امام کے دیدار کیلئے ہزاروں افراد پہنچ چکے ہیں۔

پرنس کریم آغا خان کو بیس برس کی عمر میں 1957ء میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان نے انچاسویں امام مقرر کیا تھا۔ واضح رہے کہ سر سلطان محمد شاہ آغا خان  تحریک آزادی پاکستان کے ایک اہم کردار تھے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تھے۔ پرنس کریم گزشتہ ساٹھ سالوں سے اسماعیلی برادری سے روحانی پیشواء ہیں۔ گلگت بلتستان کیلئے پرنس کریم آغان خان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے گلگت اور ہنزہ میں صحت کی بنیادی سہولیات، سکولوں کا نیٹ ورک قائم کرنے اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پرنس کریم آغا خان سترہ سال بعد جی بی کے دورے پر آ رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام بالخصوص اسماعیلی برادری کو توقع ہے کہ اس دورے کے دوران پرنس کریم آغا خان کراچی کے طرز پر گلگت میں ایک بہت بڑے اور جدید ہسپتال کے قیام کا اعلان بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 688852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش