0
Saturday 9 Dec 2017 23:00

پرنس کریم آغا خان کا دورہ گلگت، فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

پرنس کریم آغا خان کا دورہ گلگت، فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے پولیس، انتظامیہ، نیٹکو اور تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا جامع پلان بنایا جائے۔ ہزہائنس کے دورہ جی بی کے موقع پر کابینہ کے اراکان ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ ہزہائنس کی گلگت بلتستان کی ترقی میں کردار قابل تحسین رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی جی بی نے اسماعیلی ریجنل کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس پی گلگت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریجنل اسماعیلی کونسل کے عہدیداروں نے وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن کو ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا۔
خبر کا کوڈ : 688863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش