QR CodeQR Code

پشاور میں منشیات سمگلنگ ناکام، بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار

10 Dec 2017 09:08

انچارج چوکی ترناب شیر رحمان خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار کو شک کی بناء پر روک کر اس کے خفیہ خانوں سے 4 کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کرلیا۔ پشاور پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور کی نگرانی میں انچارج چوکی ترناب شیر رحمان خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار کو شک کی بناء پر روک کر اس کے خفیہ خانوں سے 4 کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 688953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688953/پشاور-میں-منشیات-سمگلنگ-ناکام-بین-الصوبائی-گروہ-کا-سرغنہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org