0
Sunday 10 Dec 2017 15:01

کوئی عالم دین فوج کے گملے میں پروان نہیں چڑھا، طاہر محمود اشرفی

کوئی عالم دین فوج کے گملے میں پروان نہیں چڑھا، طاہر محمود اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا کی توجہ اس وقت پاکستان میں ختم نبوت اور بیت المقدس پر ہیے، چند لوگوں نے ایک پلان کے تحت ختم نبوت کے قانون پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی، ان تمام لوگوں کو منظر عام پرلائیں گے، کسی کی کیا جرات کہ ختم نبوت کے قانون پر ڈاکہ ڈالے؟ پاکستان علماء کونسل کی کسی سے کوئی لڑائی نہیں مگر ختم نبوت کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، بہت سی باتوں پر خادم رضوی سے اختلاف ہے جن میں ان کی گالیوں کی عادت سرفہرست ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے مسجد شہداء الخیر ممتاز آباد میں منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کسی سیاسی جماعت نے فوج کے علاوہ حکومت نہیں کی، ہمارا کوئی عالم دین فوج کے گملے میں پروان نہیں چڑھا، مولوی ہر دور میں کہتا ہے آئین پاکستان کو نہ چھیڑو، آئندہ الیکشن میں قوم بتائیگی ختم نبوت کا غدار کون اور محافظ کون ہے، آئندہ الیکشن میں اسی نعرے پر الیکشن ہوگا، زاہد حامد اور رانا ثناء اللہ صفائیاں دے رہے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں، ہم نے کب کہا کہ تم قادیانی ہو، ختم نبوت کے ایمان کو سیاست میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں 13 دسمبر کو جو اسلامی سربراہی کانفرنس ہو رہی ہے اس میں خود شامل ہوں، کانفرنس سے عزیز الرحمن جالندھری، علامہ عبدالحق مجاہد، علامہ انوارالحق مجاہد، محبوب الرحمن جالندھری، پروفیسر عبدالماجد وٹو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء حافظ طاہر محمود اشرفی نے کنٹری کلب خان پور میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مسلمانوں کے متفقہ قانون ختم نبوت کو کیوں چھیڑا گیا؟ مغربی آقاؤں کو خوش کرنے والے اپنی آخرت کی فکر کریں۔ علامہ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ آئندہ 15 دن انتہائی اہم ہیں، حکومت اور اپوزیشن کے کردار سے سیاست کی نئی سمت کا پتہ چل جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 689004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش