0
Sunday 10 Dec 2017 15:30

لاہور، پاکستان تحریک انصاف کا امریکی صدر کیخلاف مظاہرہ، بیان کی مذمت

لاہور، پاکستان تحریک انصاف کا امریکی صدر کیخلاف مظاہرہ، بیان کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے بیان کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے کی۔ مظاہرین نے امریکہ کی اسلام دشمن پالیسز کی مذمت کی۔ انہوں نے امریکہ سے تعلقات کے بائیکاٹ کے نعرے لگائے۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر پاکستانی حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے کہا کہ امن دشمن بیانات پر اسلامی ممالک کو اپنا موقف پیش کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کو بھی ان بیانات پر امریکہ سے جواب طلب کرنا چاہیے۔ اعجاز چودھری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیان پر پاکستانی حکومت کو خاموش نہیں رہنا چاہیئے، امریکہ کیساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔ اعجاز چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اس معاملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔
خبر کا کوڈ : 689008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش