0
Sunday 10 Dec 2017 15:47

حکمرانوں نے شرافت سے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں عوام کی طاقت سے کک آﺅٹ کر دیں گے، طاہرالقادری

حکمرانوں نے شرافت سے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں عوام کی طاقت سے کک آﺅٹ کر دیں گے، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں چھپا ہوا سچ بے نقاب ہو گیا، اگر حکمرانوں نے شرافت سے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں عوام کی طاقت سے کک آﺅٹ کر دیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی نے رپورٹ 61 سے 74 تک تمام صفحات میں کہہ دیا ہے کہ جو شخص بھی میری رپورٹ پڑھے گا وہ جان جائے گا کہ کس نے قتل عام کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ اوردیگر عہدیدار فوری طور پر مستعفی ہوں، قتل عام کی تحقیقات کیلئے پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے کیونکہ پہلے بننے والے جے آئی ٹی میں عوامی تحریک اور سانحہ کے متاثرین شامل نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ان کو اقتدار سے کک آﺅٹ کرنا ہماری جمہوری حق ہے اور ہم کبھی بھی عوام کو کال دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ججز نے یکطرفہ شہادتوں کے باوجود شہباز شریف اور رانا ثناء کو قاتل قرار دے دیا ہے، یہی وجہ تھی کہ وہ حکمران ساڑھے 3 سال تک رپورٹ دباتے رہے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ حکمرانوں نے رکاوٹوں کا بہانہ بنایا یہ میری جدوجہد کو رکاوٹ سمجھتے تھے اس لئے نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے پنجاب پولیس کو استعمال کیا گیا پھر انہیں عہدوں سے ہٹا دیا گیا اور بیرون ملک بھجوا دیا۔
خبر کا کوڈ : 689010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش