QR CodeQR Code

شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، فواد چوہدری

10 Dec 2017 16:12

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ مردم شماری کا قانون سینیٹ میں پیش ہونے جارہا ہے، حکومت کی رخصتی کے بعد نوے دن میں انتخابات کرانے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا نہیں کہ حکومت نئے سال کا سورج دیکھ پائے گی، انتخابات میں تاخیر کا جواز ہے نہ ایسا سوچا جانا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا نہیں کہ حکومت نئے سال کا سورج دیکھ پائے گی، جب کہ انتخابات میں تاخیر کا جواز ہے نہ ایسا سوچنا چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ مردم شماری کا قانون سینیٹ میں پیش ہونے جارہا ہے، یہ قانون منظور ہو یا نہ ہو، آرٹیکل 224 بالکل واضح ہے، جس کے تحت حکومت کی رخصتی کے بعد نوے دن میں انتخابات کرانے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا نہیں کہ حکومت نئے سال کا سورج دیکھ پائے گی، انتخابات میں تاخیر کا جواز ہے نہ ایسا سوچا جانا چاہیے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج جاری ہونے تک ان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، موجودہ صورتحال میں آئین کے آرٹیکلز 224 اور 51 باہم متصادم نہیں جب کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں، طاہرالقادری کی تحریک کو تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 689015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689015/شہباز-شریف-اور-رانا-ثناء-اللہ-کے-استعفوں-پر-ڈاکٹر-طاہرالقادری-کو-تحریک-انصاف-کی-مکمل-حمایت-حاصل-ہوگی-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org