QR CodeQR Code

ملتان اور گردو نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

10 Dec 2017 18:13

محکمہ موسمیات نے برف باری کے شوقین سیاحوں کو بھی خوشخبری سنادی، محکملہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، میرپور خاص، سکھر ڈویژن، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش و برفباری متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان، خانیوال، شجاع آباد، بھاولنگر، سکھر اور بالائی سندھ میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے کل بھی ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، آج مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مغربی ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات نے برف باری کے شوقین سیاحوں کو بھی خوشخبری سنا دی۔ خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، میرپور خاص، سکھر ڈویژن، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش و برفباری متوقع ہے۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 689047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689047/ملتان-اور-گردو-نواح-میں-موسم-سرما-کی-پہلی-بارش-سردی-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org