0
Sunday 10 Dec 2017 18:45

بابر غوری سمیت 4 اہم رہنماؤں نے الطاف حسین سے راہیں جدا کر لیں

بابر غوری سمیت 4 اہم رہنماؤں نے الطاف حسین سے راہیں جدا کر لیں
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم لندن کے دو رہنماؤں بابر غوری اور شمیم صدیقی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اپنڈ شپنگ بابر غوری اور سابق وزیر برائے مواصلات شمیم صدیقی نے ایم کیو ایم لندن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بابر غوری اور شمیم صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا۔ بابر غوری کا کہنا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر پارٹی کی تمام تنظیمی ذمہ داریوں اور اس کی بنیادی رکنیت سے فوری طور پر مستعفیٰ ہو رہا ہوں، تاہم فی الحال کسی بھی دوسری جماعت اور گروپ میں شامل نہیں ہو رہا۔ سابق وزیر برائے مواصلات شمیم صدیقی کا کہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر پارٹی کی ذمہ داریوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے اور یہ فیصلہ مہاجر عوام کے حق میں سیاسی اور غیر سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کی رکن امبر خان اور ان کے خاوند بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے پولیٹیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ندیم نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امبر خان کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی سے سخت تحفظات ہیں، ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں، جبکہ گزشتہ روز جو کچھ یادگار شہدا پر ہوا اس پر دلی صدمہ ہے، یہ لوگ مل کر عوام کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 689051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش