QR CodeQR Code

امریکا اور اس کے حواری اسلامی تہذیب و تمدن کو ختم کر کے دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں، مولانا فضل الرحمان

10 Dec 2017 19:07

شیخوپورہ میں اسلام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علما کرام کے کردار کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، سیاست اور معیشت پر بیرونی دباؤ ہے، سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ ذہنیت کے خاتمہ کے بغیر عام آدمی کی حالت نہیں بدلی جاسکتی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے حواری اسلامی تہذیب و تمدن کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں، ایک متنازع علاقہ کسی ملک کا دارالحکومت کیسے ہوسکتا ہے۔ شیخوپورہ میں اسلام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علما کرام کے کردار کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، سیاست اور معیشت پر بیرونی دباؤ ہے، سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ ذہنیت کے خاتمہ کے بغیر عام آدمی کی حالت نہیں بدلی جاسکتی۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا معاملہ پارلیمنٹ میں 24 گھنٹے میں حل کر لیا گیا، ہمارا محاذ پارلیمنٹ ہے، کچھ دوستوں نے سڑک پر آکر کامیابی حاصل کی۔


خبر کا کوڈ: 689057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689057/امریکا-اور-اس-کے-حواری-اسلامی-تہذیب-تمدن-کو-ختم-کر-دنیا-کا-امن-تباہ-کرنے-پر-تلے-ہیں-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org