0
Sunday 10 Dec 2017 20:50

ایران کا سب سے بڑا اعلان، سعودی عرب کو دوستی کی مشروط پیشکش کر دی

ایران کا سب سے بڑا اعلان، سعودی عرب کو دوستی کی مشروط پیشکش کر دی
اسلام ٹائمز۔ ایران نے سعودی عرب سے مشروط طور پر دوستی کرنے کا اعلان کر دیا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج تہران میں پارلیمنٹ سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات ختم کر دے تو اس سے دوستی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں بمباری بھی بند کرے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہت زیاد کشیدہ ہیں اور ایسی صورتحال میں ایرانی صدر کے اس اعلان کو مسلم دنیا کیلئے بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر 2015ء میں سعودی فورسز کے حملوں سے سینکڑوں ایرانی حجاج شہید ہوگئے تھے۔ بعدازاں گذشتہ سال سعودی عرب کی جانب سے شیعہ سعودی عالم آیت اللہ شیخ نمر النمر کو پھانسی دیئے جانے کے بعد ایران میں شدید احتجاج ہوا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات بہت کشیدہ ہوگئے تھے اور ایسی صورتحال میں پاکستان نے بھی حالات بہتر کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ اس کے بعد سعودی عرب ایران کیخلاف حوثیوں کی سپورٹ کرنے کا الزام لگاتا رہا ہے جبکہ ایران اس الزام کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی عرب نے جنوری 2016ء سے ایران کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 689083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش