QR CodeQR Code

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

10 Dec 2017 21:31

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ بھر میں سردیوں کی چھٹیوں کیلئے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے، سندھ میں تعطیلات موسم سرد اور خشک ہونے کے باعث دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ بھر میں سردیوں کی چھٹیوں کیلئے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ سندھ میں تعطیلات موسم سرد اور خشک ہونے کے باعث دی گئی ہیں، تاہم جنوری میں ٹھنڈ میں اضافے کی صورت میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 689087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689087/سندھ-کے-تعلیمی-اداروں-میں-موسم-سرما-کی-تعطیلات-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org