QR CodeQR Code

پیلٹ گن سے زخمی کشمیریوں پر ڈاکومنٹری بنانیوالا فرانسیسی صحافی بھارتی فوج کی حراست میں

10 Dec 2017 23:55

فرانسیسی ٹیلی ویژن سے وابستہ پریس کے رہائشی کامیتی پاﺅل ایڈورڈ کو سری نگر کے علاقے کوٹھی باغ سے اس وقت حراست میں لیا گیا، جب وہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سے متاثرہ افراد کے انٹرویو لے رہے تھے۔ بھارتی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈاکومنٹری بناتے ہوئے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے سری نگر میں پیلٹ گن سے زخمی کشمیریوں پر ڈاکومنٹری بنانے پر ایوارڈ یافتہ ٹی وی صحافی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ جی این ایس نیوز ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ٹیلی ویژن سے وابستہ پریس کے رہائشی کامیتی پاﺅل ایڈورڈ کو سری نگر کے علاقے کوٹھی باغ سے اس وقت حراست میں لیا گیا، جب وہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سے متاثرہ افراد کے انٹرویو لے رہے تھے۔ بھارتی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈاکومنٹری بناتے ہوئے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے، صحافی کی گرفتاری کے حوالے سے فرانسیسی سفارتخانے کو مطلع کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 689111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689111/پیلٹ-گن-سے-زخمی-کشمیریوں-پر-ڈاکومنٹری-بنانیوالا-فرانسیسی-صحافی-بھارتی-فوج-کی-حراست-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org