QR CodeQR Code

بھارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام مضحکہ خیز ہے، دفتر خارجہ

11 Dec 2017 11:38

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کرے۔ بھارتی انتخابات میں پاکستان پر مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، بھارتی سیاستدان سازشوں کے بجائے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کرے۔ بھارتی انتخابات میں پاکستان پر مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، بھارتی سیاستدان سازشوں کے بجائے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کریں۔ واضح رہے کہ اتوار کو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ریاست گجرات کی اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مداخلت کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 689155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689155/بھارتی-انتخابات-میں-مداخلت-کا-الزام-مضحکہ-خیز-ہے-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org