0
Monday 11 Dec 2017 13:32

چارسدہ، گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا شدید احتجاج

چارسدہ، گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ کے مختلف علاقوں تنگی اور شیرپاؤ میں گیس کی ظالمانہ بندش نے شہریوں کو خون کے آنسو رلا دیا، گیس بندش کے ستائے شہریوں نے پشاور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے دیگر حصوں کی طرح چارسدہ میں بھی گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے۔ گیس بندش کے خلاف چارسدہ اور شیرپاؤ کے مکینوں نے پشاور روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی گیس بندش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو شام سے صبح تک بند رہتا ہے جس کیوجہ سے روزانہ بچے بغیر ناشتہ کئے سکول جانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں اور سوئی گیس سے منسلک دیگر کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، اگر گیس لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم نہیں کی گئی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے اور سوئی گیس دفاتر کا گھیراؤ کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 689208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش