QR CodeQR Code

اساتذہ کی بھرتی کیلئے پروفیشنل ڈگری کی شرط ختم کرنے کیخلاف گومل یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ

11 Dec 2017 20:04

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے انکی پروفیشنل ڈگری کی اہمیت ختم کرکے رکھ دی ہے، کیونکہ این ٹی ایس کے ذریعے مشتہر کی گئی آسامیوں میں ان کیلئے کوٹہ مقرر نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کے شعبہ آئی ای آر کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔ سٹی کیمپس تا پریس کلب نکالی گئی اس ریلی میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے طلبہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محکمہ تعلیم کے اعلٰی حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ان کی پروفیشنل ڈگری کی اہمیت ختم کرکے رکھ دی ہے، کیونکہ این ٹی ایس کے ذریعے مشتہر کی گئی آسامیوں میں ان کیلئے کوٹہ مقرر نہیں کیا گیا۔ بی ایڈز آنرز کی طالبہ بشری رفیق نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ وہ دیگر آسامیوں کیلئے درخواست نہیں دے سکتیں، اس لئے حکومت کو ان کی ڈگری کو اہمیت دینا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ڈاکٹرز 4 سالہ کورس کے بعد ڈاکٹرز بنتے ہیں اسی طرح بی اے ڈگری ہولڈرز کی بجائے انہیں ہی استاد بننا چاہیئے کیونکہ انہوں نے درس و تدریس کا 4 سالہ کورس کیا ہے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 689294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689294/اساتذہ-کی-بھرتی-کیلئے-پروفیشنل-ڈگری-شرط-ختم-کرنے-کیخلاف-گومل-یونیورسٹی-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org