0
Saturday 30 Apr 2011 19:13

چوہدری شجاعت کا ایم کیو ایم سے حکومت میں شمولیت پر اصرار، مذاکرات کے دروزاے بند نہیں کئے، فضل الرحمن

چوہدری شجاعت کا ایم کیو ایم سے حکومت میں شمولیت پر اصرار، مذاکرات کے دروزاے بند نہیں کئے، فضل الرحمن
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اور کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر فاروق ستار کو مسلم لیگ ق کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اور کہا کہ ایم کیو ایم بھی اختلافات ختم کر کے وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل ہو جائے۔ انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی بھی یہ خواہش ہے کہ ملک کی اقتصادی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی قوتیں مل کر کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد کوئی حتمی رائے دیں گے۔
ادھر پیرس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، تاہم تمام ایشوز پر ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا نقطہ نظر اور پالیسی ہوتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار مرزا سے ملاقات کے دوران کہی۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ مولانا سیاسی نظام اور جمہوریت کی حامی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سیاست اور جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع کشمیر کونسل ناروے کے ایگزیکٹو سردار علی شاہ نواز بھی موجود تھے ،جنہوں نے مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کونسل ناروے کی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے کوششوں اور کارگردگی سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 68933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش