0
Monday 11 Dec 2017 23:13

پاکستانی حکومت امریکی فیصلے کیخلاف صرف بیان سے کام نہ چلائے، ثروت اعجاز قادری

پاکستانی حکومت امریکی فیصلے کیخلاف صرف بیان سے کام نہ چلائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر غاصبانہ جابرانہ قبضہ مذہب کے نام پر کیا جا رہا ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، فلسطین میں ماؤں، بہنوں، بچوں اور بوڑھوں کا خون بہایا جا رہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں، اقوام متحدہ کیوں خاموش ہیں، لگتا ہے کہ انسانی حقو ق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ خاموش رہ کر یہودونصاریٰ کو سپورٹ کر رہے ہیں، بیت المقدس کے تحفظ اور فلسطینیوں کے حق میں ہر مسلمان کو گھر سے نکل کر آواز بلند کرنا ہوگی، مسلم حکمران خواب غفلت میں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر علماء و معززین شہر کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرمپ کے اسلام دشمن رویئے اور پالیسیوں سے پوری دنیا کا امن خراب ہوگا، عالمی قوتیں ٹرمپ کو ایسے اقدامات سے روکیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کی خلاف ورزی اور اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مکمل آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، حکومت پاکستان امریکی فیصلے کے خلاف صرف بیان سے کام نہ چلائے، بیت المقدس کے تحفظ اور فلسطین کی مکمل آزادی کیلئے کردار ادا کرے، دوٹوک انداز میں امریکا اور اس کے حواریوں کو پیغام دیا جائے کہ امریکی فیصلہ مسترد کرتے ہیں، اس سلسلے میں ہم خیال ممالک اور اسلامی مملکتوں سے رابطوں کو تیز کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 689345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش