QR CodeQR Code

ملک کے دشمن ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال

12 Dec 2017 13:28

کلفٹن میں ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ہم دہشتگردی اور بجلی کے بحران پر قابو پا چکے ہیں، ہم نے کراچی میں امن کو بحال کرکے بھتہ خوروں کو پکڑا ہے اور اب کسی کو کراچی کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کو بحال کیا ہے، لہٰذا اب کسی کو کراچی کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ہم دہشتگردی اور بجلی کے بحران پر قابو پا چکے ہیں، حکومت نے 4 برسوں میں ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے، لیکن ملک کے دشمن ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم نے کراچی میں امن کو بحال کرکے بھتہ خوروں کو پکڑا ہے اور اب کسی کو کراچی کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو سی پیک اس وقت دیا، جب دنیا ہم پر اعتماد نہیں کر رہی تھی، سی پیک کے 4 اہم اہداف ہیں، جس میں گوادر پہلا ہدف ہے اور اس شہر کو جدید تجارتی شہر میں تبدیل کرنا ہے، جبکہ ایشیا بہت جلد عالمی ترقی کا مرکز ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 689460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689460/ملک-کے-دشمن-اندر-سیاسی-عدم-استحکام-پیدا-کرنا-چاہتے-ہیں-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org