0
Tuesday 12 Dec 2017 19:06

کراچی شہر بدھ سے 4 روز تک تیز سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آجائیگا

کراچی شہر بدھ سے 4 روز تک تیز سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آجائیگا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد بدھ سے 4 روز تک تیز سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آجائے گا، جنوبی ہوائیں مکمل طور پر منقطع رہیں گی، جبکہ سمندری ہواؤں پر غالب آجانے والی شمالی ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہیں، سردی کی اس نئی لہر کی وجہ سے درجہ حرارت کئی ڈگری سینٹی گریڈ گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق مغرب کی جانب سے بارشوں اور ہواؤں کا نظام اس وقت ملک کے مختلف شہروں پر بارشوں کی صورت میں نمایاں ہے، کراچی میں اس نئے موسمی نظام کے تحت بارشوں کا تو کوئی امکان نہیں ہے، مگر سندھ اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے گہرے اثرات آئندہ ایک سے 2 روز میں تیز سرد ہواؤں کی شکل میں نمودار ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی اس لہر کے دوران ہواؤں کی سمت تبدیل ہوکر شمال مشرقی جانب رہے گی، سردی کی اس نئی لہر کے سبب بدھ 13 دسمبر تا ہفتہ 16 دسمبر تک شہر شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہے گا، جبکہ 15 اور 16 دسمبر کو سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، سرد موسم کے دوران 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ توقع کی جا رہی ہے کہ پورے دسمبرکے مہینے میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور شمال مشرقی سمت سے چلنے والی بلوچستان کی ہوائیں غالب رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 689533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش