0
Tuesday 12 Dec 2017 20:59

اہل بیت کے چاہنے والے کسی صورت قبلہ اول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئی ایس او

اہل بیت کے چاہنے والے کسی صورت قبلہ اول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن جامعہ اردو یونٹ اور دیگر طلبہ تنظیموں کی جانب سے اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ طلبہ رہنماؤں کا اپنے مشترکہ خطاب کہنا تھا کہ امریکی صدر نے یروشلم (بیت المقدس) کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بلکہ مشرق وسطی کو ایک بار پھر آگ میں دھکیلنے کی سازش کا مرتکب ہوا ہے، اگر عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ خوفیہ ساز باز نہ کرتی تو آج امریکہ کو یہ جرات نہ ہوتی کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو اپنا دارالخلافہ قرار دیتا، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ کر اسلامی ممالک کو موٹیویٹ کرے اور دنیا بھر کے ممالک امریکہ سے اپنے تعلقات منقطع کرے۔ رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کا دوست عالم اسلام کا دشمن ہے، یمن شام و عراق میں اپنی شکست کے بعد امریکہ اسرائیل اور اس کے عرب اتحادیوں نے یروشلم (بیت المقدس) کو اپنا درالخلافہ بنانے کا اعلان کرکے مسلمانوں کی پیٹ پر خنجر گھونپا ہے، بہت جلد ان خائن ممالک کو اس کا خمیازہ بگھتنا پڑے گا۔

رہنماؤں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارت کاروں کی ملک سے بے دخلی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے متعلق امریکی صدر کا بیان امت مسلمہ کے خلاف جارحانہ للکار ہے، جس کا جواب اسی انداز میں دیا جانا ہی اسلامی حمیت اور ملی غیرت کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، قبلہ اول کا دفاع ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، بیت القدس کے ایشو پر ہم فلسطینی قیادت کے موقف کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ نے مسلمانوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے لیکن افسوس ہے کہ بہت سارے اسلامی ممالک کو اس کی آواز سنائی نہیں دے رہی، یہود و نصاریٰ کی اس معاملے پر ہٹ دھرمی عالمی امن کے لئے تباہ کن ثابت ہوگی، اس اہم ایشو پر پارلیمنٹ پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف قرار داد پیش کرکے تمام سیاسی قوتوں کے خلاف اپنے دو ٹوک موقف کا اظہار کیا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 689558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش