0
Tuesday 12 Dec 2017 22:31

پوری دنیا کے علماء کرام بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جہاد کا فتویٰ جاری کریں، ثروت اعجاز قادری

پوری دنیا کے علماء کرام بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جہاد کا فتویٰ جاری کریں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک امریکا کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کریں، امریکا کو معاشی طور پر کمزور کرکے ہی دنیا کے امن کو محفوظ اور مذہبی جنونیت کو روکا جا سکتا ہے، امریکا داعش سمیت دیگر دیگر دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ اور اسلحہ فراہم کرکے مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، عراق، لیبیا، شام، مصر اور دیگر مسلم ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے امریکی ہاتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جامعہ ابوبکر، جامعہ دارالعلوم سیدنا امیرحمزہ، جامعہ دارالعلوم اسلامیہ دارالقرآن، جامعہ دارالعلوم مدینہ العلوم، جامعہ دارالعلوم جامعہ نعمانیہ، جامعہ دارالعلوم رضویہ اور جامعہ انوالقرآن کے دورے کے موقع علامہ اشرف گورمانی، علامہ قاری صدیق، علامہ مفتی رفیق الحسنی، صاجزادہ غلام سبحانی، مفتی غلام مرتضیٰ مہروی، مفتی غلام نبی فخری، مفتی محمود حسین فاروقی و دیگر علمائے اہلسنت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علماء کرام نے بیت المقدس کے تحفظ کیلئے ہونے والے مارچ میں بھرپور شرکت کا یقین دلایا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت ٹرمپ کو دنیا کیلئے خطرہ اور مذہبی جنونی قرار دیا جائے، بیت المقدس کے تحفظ کیلئے کسی طور بھی خاموش نہیں رہ سکتے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بیت المقدس میں کسی کو سفارتخانہ کھولنے اور اسرائیل کو قابض ہونے سے روکنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، اسلامی ممالک یہودونصاریٰ کی اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کریں، بیت المقدس پر اسلام مخالف قوتوں کو کسی طور بھی قابض ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جہاد فرض ہو چکا ہے، پوری دنیا کے علماء کرام بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جہاد کا فتویٰ جاری کریں، مسلم حکمرانوں کی غیرت کو جھنجھوڑنے کیلئے اُمت مسلمہ احتجاج کے عمل کو تیز کر دے، پاکستان سنی تحریک کے عظیم الشان مارچ میں علماء کرام عاشقان رسول ابھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام میں شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
خبر کا کوڈ : 689575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش