0
Tuesday 12 Dec 2017 22:32

سانحہ 12 مئی، ڈاکٹر عاصم اور سانحہ عاشورہ کی جے آئی ٹیز کو منظر عام پر لانے کیلئے درخواست دائر کریں گے، علی زیدی

سانحہ 12 مئی، ڈاکٹر عاصم اور سانحہ عاشورہ کی جے آئی ٹیز کو منظر عام پر لانے کیلئے درخواست دائر کریں گے، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو بھتہ دیتا تھا، فریال تالپور نے بھتہ وصول کیا اور قبضے کروائے، عزیر بلوچ جس کیخلاف بیان دے رہا ہے ان کیخلاف کیوں ایکشن نہیں لیا جاتا۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی سنی سنائی باتیں ہیں، میں سب اداروں سے پوچھتا ہوں کہ جے آئی ٹی کیوں منظر عام پر لائی نہیں جاتی، عزیر بلوچ نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو بھتہ دیتا تھا، فریال تالپور نے بھتہ وصول کیا اور قبضے کروائے، عزیر بلوچ جس کیخلاف بیان دے رہا ہے اس کیخلاف کیوں ایکشن نہیں لیا جاتا۔ علی زیدی نے کہا کہ عبدالرحمان بھولا کو کیوں پکڑا گیا، کیا اس نے کسی کی بکری چرائی تھی، حماد صدیقی کو کیوں پکڑ کر پاکستان کے حوالے کیا گیا، اصل ذمہ داروں پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جارہا ہے، ڈھائی سو افراد کو زندہ جلایا گیا اس کا ذمہ دار کون ہے، کیا وہ لوگ انسان نہیں تھے جو جل کر ہلاک ہوئے، اصل جے آئی ٹی کیوں منظر عام پر نہیں لائی جاتی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عوام کے ٹیکس پر جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، لیکن کرمنل کو پارلمنٹ میں بھیجا جاتا ہے، ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہے کہ جے آئی ٹی منظر عام پر لانے سے اسٹیٹ خطرہ میں آجائیگی، ماڈل ٹاؤن کے لئے بھی یہی کہا گیا تھا لیکن لاہور ہائی کورٹ تمام درخواستیں مسترد کرکے جے آئی ٹی منظر عام پر لے آئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم سانحہ بارہ مئی، ڈاکٹر عاصم حسین اور سانحہ عاشورہ کی جے آئی ٹیز کو بھی منظر عام پر لانے کے لئے جلد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 689576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش