0
Wednesday 13 Dec 2017 11:30

پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال، نہایت ہی اہم، باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کا باعث ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال، نہایت ہی اہم، باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کا باعث ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور نہایت ہی اہم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکی کے دورے کے دوران کمانڈر ترکش فلیٹ اور کمانڈر آف ترکش نادرن سی ایریاسے ملاقاتیں کیں، ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا اور انہیں اعزازی سلامی پیش کی گئی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول بحری اشتراکیت اور بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور نہایت ہی اہم ہے اور باہمی تعاون مضبوط تعلقات کاباعث ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جہاز کے عملے کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 689640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش