QR CodeQR Code

پختونخوا حکومت نے صوبے میں 1 ہزار سے زائد سکول بند کردیئے

13 Dec 2017 14:05

وزیرِ تعلیم عاطف خان کا کہنا ہے کہ یہ سکول سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے، محکمہ تعلیم کے مطابق دو دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دو سکولوں میں سے ایک کو بند کرکے دوسرے کو اس میں ضم کر دیا گیا ہے، بند یا ضم کئے گئے ان سکولوں میں طلبہ کی تعداد بھی 40 سے کم تھی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے الٹ اثرات سامنے آنے لگے۔ صوبائی حکومت نے طلبہ کی کم تعداد والے سکول بند کردیئے۔ وزیرِ تعلیم عاطف خان کہتے ہیں کہ یہ سکول سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے۔ خیبر پختونخوا میں حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی تعلیمی ایمرجنسی طلبہ کیلئے مصیبت بن گئی۔ حکومت نے صوبے بھر میں 1 ہزار سے زائد مکتب اور کم تعداد طلبہ والے سکولوں کو بند کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق دو دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دو سکولوں میں سے ایک کو بند کرکے دوسرے کو اس میں ضم کر دیا گیا ہے۔ بند یا ضم کئے گئے ان سکولوں میں طلبہ کی تعداد بھی 40 سے کم تھی۔ صوبائی وزیرِ تعلیم عاطف خان کہتے ہیں کہ 500 گز کے فاصلے پر کم تعداد والے ایسے سکول سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے۔ کم تعداد والے زیادہ تر سکول پشاور میں 45، مانسہرہ میں 100، ایبٹ آباد 65، بنوں 60، بٹگرام 90، کوہستان 87، چارسدہ 58، چترال 55، مردان 60، ہری پور 60، صوابی 55، لکی مروت 60، ڈی آئی خان 12، ملاکنڈ 15، سوات 10، ٹانک 10، تورغر 7 اور نوشہرہ میں 4 شامل ہیں۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی بھی حکومت کے اس فیصلے پر سیخ پا ہیں۔ سکولوں کی بندش سے سینکڑوں طلبہ کا مستقبل بھی داؤ پر لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 689682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689682/پختونخوا-حکومت-نے-صوبے-میں-1-ہزار-سے-زائد-سکول-بند-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org