QR CodeQR Code

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کراچی کی 3 جامعات میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی

13 Dec 2017 14:59

ایچ ای سی نے دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن، سندھ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور علماء یونیورسٹی پر پابندی لگاتے ہوئے انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا، ان تعلیمی اداروں کی کوئی بھی ڈگری تسلیم نہیں کی جائیگی، طلبہ ان جامعات میں داخلے کی درخواست نہ دیں اور متبادل ادارے تلاش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے کراچی کی 3 جامعات میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کراچی کی دو جامعات میں داخلوں پر مکمل اور ایک پر مشروط پابندی عائد کر دی۔ پابندی تدریسی بے ضابطگیوں، بدانتظامی اور غیر قانونی کیمپسز کے قیام کے باعث لگائی گئی۔ ایچ ای سی نے دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن، سندھ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور علماء یونیورسٹی پر پابندی لگاتے ہوئے انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔ ایچ ای سی کے مطابق ان تعلیمی اداروں سے موصول ہونے والی کوئی بھی ڈگری تسلیم نہیں کی جائے گی۔ طلبہ ان جامعات میں داخلے کی درخواست نہ دیں اور متبادل ادارے تلاش کریں۔ ایچ ای سی کے نوٹس کے مطابق مخصوص پروگرامز اور کیمپس کھولنے کی اجازت تھی، لیکن جامعات نے حدود سے تجاوز کیا۔


خبر کا کوڈ: 689699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689699/ہائر-ایجوکیشن-کمیشن-نے-کراچی-کی-3-جامعات-میں-داخلوں-پر-پابندی-عائد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org