0
Wednesday 13 Dec 2017 16:37

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگرد بارودی مواد نوشہرہ سے پشاور منتقل کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے قاضی کلے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں میں ذبیح اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا، سی ٹی ڈی نے بم کو ناکارہ بنادیا۔ گھی کے ڈبے میں تیار کیے گئے بم کا وزن 3 کلوگرام تھا۔ ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 689731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش