0
Wednesday 13 Dec 2017 18:03

یروشلم کو اسرائیل کی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان اسلام و مسلمین کیخلاف اعلان جنگ ہے، وسیم رضا

یروشلم کو اسرائیل کی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان اسلام و مسلمین کیخلاف اعلان جنگ ہے، وسیم رضا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سماجی کارکن وسیم رضا نے یروشلم کو اسرائیل کی دارالحکومت قرار دینے کے ٹرمپ کے اشتعال انگیز فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکی اعلان کو عالم اسلام کے خلاف جنگ اور خطرناک قرار دیا اور کہا کہ مذکورہ عمل مسلمانوں کو بیدار کرنے کے لئے بہترین موقعہ فراہم کرتا ہے۔ قم سے جاری ایک بیان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے نوجوان کشمیری دینی طالبعلم و ولایت ٹائمز کے مدیر وسیم رضا نے زور دیا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو چاہیے کہ استعمای سازشوں کے خلاف متحد ہوجائیں۔ امریکی اعلان نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح اور قبلہ اول کی تاریخی اہمیت کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سازش مشرقی وسطی میں ایک نئے بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے اور دنیا جاتی ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور اتحادی قوتیں مسلمان ممالک میں خونریزی اور امن کو درہم برہم کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک قابض و ناجائز ریاست ہے اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کو کچلنے کا واضح ثبوت پیش کرتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں بسے عربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے اصل مالک فلسطینی ہیں، بدقسمتی سے بعضی عرب ممالک کے حکمران امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں سازشوں کا حصہ دار ہیں جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ وسیم رضا نے کہا کہ یہ عمل امت مسلمہ کے لئے چشم کشا ہے اور مسلمانوں کو بیدار کرنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپسی اتحاد اور یکجہتی اسلام و انسانیت دشمنوں کو شکست دینے کا بہترین ہتھیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 689735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش