QR CodeQR Code

ملتان، شہریوں کا گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، احتجاج کا دائرہ بڑھانے کی دھمکی

13 Dec 2017 18:26

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے گیس موجود نہیں اور مکین اس کے باوجود بل ادا کر رہے ہیں، گیس کی عدم دستیابی سے تاجروں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، خاص طور پر سکول کے اوقات میں بچوں کو کھانا تک تیار نہیں ملتا اور وہ بھوکے سکول روانہ ہو جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سوئی گیس کی بندش کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف دیر تک نعرے بازی کی گئی، انجمن تاجران ایمن آباد سوتری وٹ کے تاجروں، ایمن آباد سوتری وٹ، حسین آباد کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت انجمن تاجران کے صدر حاجی طاہر حسین بلوچ نے کی، جبکہ ملک زاہد، حاجی عاشق حسین، مختیار حسین، الطاف بلوچ، ملک حسن نواز، ملک مرید عباس، الطاف حسین، شہباز حسین، طارق بلوچ، صادق بلوچ، اخلاق قریشی سمیت دیگر موجود تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمن آباد، سوتری وٹ، حسین آباد میں دو ماہ سے گیس موجود نہیں اور مکین اس کے باوجود بل ادا کر رہے ہیں، گیس کی عدم دستیابی سے تاجروں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خاص طور پر سکول کے اوقات میں بچوں کو کھانا تک تیار نہیں ملتا اور وہ بھوکے سکول روانہ ہو جاتے ہیں، خواتین لکڑی پر کھانا تیار کرنے پر مجبور ہیں، محکمہ سوئی گیس نے دو روز میں گیس فراہم نہ کی تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 689763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689763/ملتان-شہریوں-کا-گیس-کی-لوڈ-شیڈنگ-کے-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ-احتجاج-دائرہ-بڑھانے-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org