QR CodeQR Code

وعدے کیمطابق ڈینگی سے مرنے والوں کو جلد رقم ادا کی جائیگی، شہرام ترکئی

13 Dec 2017 18:44

پشاور میں نجی ہسپتال میں بریسٹ کینسر یونٹ کے افتتاح کے موقع پر انکا کہنا تھا کہ صوبے کے ہسپتالوں کو مختلف آلات خریدنے کیلئے 3 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں، پاکستان میں سالانہ 1 لاکھ خواتین پریسٹ کینسر کا شکار ہوتی ہیں جبکہ کے پی میں متاثرہ خواتین کی تعداد 15 ہزار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ڈینگی سے مرنے والوں کو وزیراعلٰی کے وعدے کے مطابق جلد رقم دیدی جائے گی۔ پشاور میں نجی ہسپتال میں بریسٹ کینسر یونٹ کے افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے صحت کے بجٹ کو 18 ارب سے بڑھا کر 67 ارب کردیا ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے کیلئے 12 ارب روپے بھی مختص کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہسپتالوں کو مختلف آلات خریدنے کیلئے 3 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ بریسٹ کینسر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ جبکہ کے پی میں 15 ہزار خواتین اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 689768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689768/وعدے-کیمطابق-ڈینگی-سے-مرنے-والوں-کو-جلد-رقم-ادا-کی-جائیگی-شہرام-ترکئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org