QR CodeQR Code

افغان فورسز کا شمالی صوبوں میں داعش کے خلاف آپریشن کا منصوبہ

13 Dec 2017 20:22

ترجمان نے بتایا وزارت دفاع سری پُل، فریاب اور جاوجان صوبوں میں آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا ہمیں یہ تصور کئے بغیر انکی قومیت کیاہے، دہشتگردوں کو ختم کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان فوج نے شمالی علاقے میں داعش کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اقدام فرانیسی جنگجووں کی موجودگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترجمان نے بتایا وزارت دفاع سری پُل، فریاب اور جاوجان صوبوں میں آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا ہمیں یہ تصور کئے بغیر انکی قومیت کیاہے، دہشتگردوں کو ختم کر دیں گے۔ چند روز قبل رپورٹ کی گئی تھی افغانستان میں الجیریا اور فرانس کے داعشی جنگجو موجود ہیں۔ ادھر افغانسان میں طالبان حملے میں زخمی ہونے والا نیٹو اتحاد کا ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ننگرہار میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والے تین اتحادی فوجیوں میں سے ایک امریکی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 689790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689790/افغان-فورسز-کا-شمالی-صوبوں-میں-داعش-کے-خلاف-ا-پریشن-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org