0
Sunday 1 May 2011 00:50

پیٹرول 4.85 اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا

پیٹرول 4.85 اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عوام پر پٹرولیم ڈرون حملے کا فیصلہ کر لیا۔ پیٹرول چار روپے پچاسی پیسے اور ڈیزل چار روپے بیالیس پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق فی لیٹر پیٹرول 4 روپے پچاسی پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے 41 پیسے، ڈیزل 4 روپے 42 پیسے اضافے کے ساتھ 97 روپے 31 پیسے، ہائی اوکٹین ایک روپے 80 پیسے اضافے کے ساتھ 99 روپے 92 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے 60 پیسے اضافے کے ساتھ 89 روپے 61 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 فی صد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اور اس کی قیمت 9 روپے 32 پیسے فی لٹر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب اس کی قیمت 78 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 88 روپے 40 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن رات 11 بجے تک جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جاتا تو مئی کے مہینے میں قومی خزانے پر 12 ارب روپے کا بوجھ پڑتا۔
آج نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے سے نو روپے بتیس پیسے فی لیٹر اضافہ ہو گیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول چار روپے پچاسی پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے بیالیس پیسے، مٹی کا تیل پانچ روپے ساٹھ پیسے، لائٹ ڈیزل نو روپے بتیس پیسے اور ہائی اوکٹین ایک روپے اسی پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت اٹھاسی روپے اکتالیس پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ستانوے روپے اکتیس پیسے، مٹی کا تیل نواسی روپے ستر پیسے، لائٹ ڈیزل اٹھاسی روپے تیس پیسے اور ہائی اوکٹین کی نئی قیمت ننانوے روپے بانوے پیسے فی لیٹر ہو گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 68982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش