QR CodeQR Code

وسطی کرم ایجنسی میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے

1 May 2011 01:51

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق تیندو سے آٹھ افراد کو اغواء کر لیا گیا جبکہ بگن سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے چھبیس افراد تاحال لاپتہ ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمزذرائع کے مطابق مسافر پک اپ گاڑی وسطی کرم کے علاقے پاڑہ چمکنی سے لوئر کرم کے علاقے صدہ آرہی تھی کے لدھا کے علاقے میں پہنچی تو سڑک پر نصب باردودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں پک اپ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار دو افراد جانبحق اور چھ زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل صدہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دوسری جانب وسطی کرم کے علاقےتیندو سے دہشتگردوں نے آٹھ افراد کو تین گاڑیوں سمیت اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ لوئر کرم کے علاقے بگن میں ایک ماہ قبل پشاور سے پارہ چنار جانے والے مسافر کوچوں پر دہشتگردوں نے حملے کر کے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کرنے کے بعد پینتالیس افراد کو اغوا کرلیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد کو رہا کر دیا تھا جبکہ آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں ارو باقی ماندہ چھبیس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 68984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/68984/وسطی-کرم-ایجنسی-میں-باردوی-سرنگ-کے-دھماکے-دو-افراد-جاں-بحق-اور-نو-زخمی-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org