QR CodeQR Code

بیت المقدس کا تقدس پامال کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

13 Dec 2017 23:27

مرکز اہلسنت پر معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس قلعے کو کمزور کرنے کیلئے داعش، القاعدہ، طالبان کو پاکستان دشمن قوتوں نے سپورٹ کرکے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس کا تقدس پامال کر رہا ہے، اسرائیلی فوج کا خواتین، بچوں اور نوجوانوں پر ظلم و بربریت کھلی دہشتگردی اور اسلام دشمنی ہے، امریکا نے اسرائیلی جانبداری کرکے اپنے ثالث کے کردار کو مشکوک بنا دیا ہے، امریکی صدر کی مذہبی جنونیت اسلام دشمنی پر مشتمل ہے، امریکا دنیا میں امن نہیں بلکہ دہشتگردی کو تقویت دینا چاہتا ہے، دہشتگردوں کے سہولتکاروں کے تانے بانے یہودونصاریٰ سے ملتے ہیں، مسلم ریاستوں کو دہشتگردی کے ذریعے کمزور کرکے امریکا اور اس کے حواری ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر گلشن بہار، پاک کالونی، شیر شاہ سے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس قلعے کو کمزور کرنے کیلئے داعش، القاعدہ، طالبان کو پاکستان دشمن قوتوں نے سپورٹ کرکے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا تقدس پامال کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، او آئی سی کے اجلاس میں ایسے فیصلے کئے جائیں کہ مسلم ممالک پوری طاقت سے یہودونصاریٰ کو پیچھے دھکیل کر بیت المقدس کی بے حرمتی اور فلسطین کے بچوں، خواتین، بوڑھوں پر مظالم کو روک سکیں۔


خبر کا کوڈ: 689844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689844/بیت-المقدس-کا-تقدس-پامال-کرنیوالوں-کو-عبرت-نشان-بنانا-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org