QR CodeQR Code

حکومت نے باضابطہ طور پر بجلی کی مکمل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا

13 Dec 2017 23:32

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک میں اضافی بجلی موجود ہے اور وزارت توانائی پرامید ہے کہ شدید گرمیوں میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کا یہ عمل جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک میں اضافی بجلی موجود ہے اور بجلی کی طلب سے زیادہ پیدوار کا ٹارگٹ حاصل کرکے نواز شریف کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کردی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ہونے والے پالیسی فیصلوں سے متعلق گفتگو کی، وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک میں اضافی بجلی موجود ہے اور وزارت توانائی پرامید ہے کہ شدید گرمیوں میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کا یہ عمل جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، ملک میں اضافی بجلی موجود ہے، اب زیادہ قیمت پر بجلی خریدنے کے ٹھیکے دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے صارفین کی سہولت کیلئے سستی بجلی پیدا کرنی ہے جس کیلئے ہوا، سولر، بائیو گیس اور چھوٹے پن بجلی منصوبوں کے ذریعے بجلی کے حصول کیلئے مسابقتی بولی کے ذریعے ٹھیکے دیئے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کیلئے شفاف مسابقتی بولی کے ذریعے ٹھیکے دینے کا اعلان کیا ہے، 400 میگاواٹ ونڈ انرجی اور 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے ٹھیکوں کیلئے مسابقی بولی 8 ہفتوں میں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 689845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689845/حکومت-نے-باضابطہ-طور-پر-بجلی-کی-مکمل-لوڈشیڈنگ-کے-خاتمے-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org