0
Thursday 14 Dec 2017 10:50

آزاد کشمیر، 5 ارب 24 کروڑ کے 24 منصوبوں کی منظوری

آزاد کشمیر، 5 ارب 24 کروڑ کے 24 منصوبوں کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر حکومت نے 5 ارب 24 کروڑ روپے کے 24 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی، کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم راجہ فاروق خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں 5ارب24کروڑ سے زائد مالیت کے 24منصوبوں کا تعلق محکمہ صنعت و حرفت، آزادکشمیر ٹیوٹا، فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ، ورکس و مواصلات، سیاحت اور آثار قدیمہ سے ہے۔ منصوبوں میں پختگی و بحالی بھمبر گجرات روڈ، کوٹلی گلپور روڈ، ناڑ پلاک روڈ، کوٹلی تا کھوئی رٹہ روڈ، میرپور پلاک دھان گلی روڈ، میرپور بھمبر روڈ، تعمیر و پختگی برتھان والی، بدھال شریف، جہانی والا ہاشمی موڑ روڈ ضلع حویلی، تنگیری چڑی کوٹ عباسپور روڈ، کہوٹہ تا خورشید آباد روڈ، تعمیر بیلی برج بھیڈی ناڑیاں، سبہائی ضلع حویلی، بہتری و پختگی نوسیری آٹھ مقام روڈ ضلع نیلم، بہتری و مرمت پٹہکہ تا دیولیاں روڈ، بہتری و بحالی ہنس چوکی ڈنہ چھتر کلاس روڈ، مظفرآباد تا نوسیری روڈ ضلع مظفرآباد، بہتری و مرمت چکار سدھن گلی روڈ، نیلی تا لمنیاں ضلع جہلم ویلی اور آزادکشمیر میں سیاحوں کیلئے آگاہی و پبلسٹی نیٹ ورک کا قیام شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 689915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش